0

امریکہ: طلاق کے بعد بچوں کی مشترکہ تحویل کے رجحان میں اضافہ

عام طور پر کسی جوڑے میں طلاق کے بعد بچے کسی ایک پیرنٹ کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن حالیہ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں طلاق کے بعد الگ ہونے والے والدین بچوں کی مشترکہ جسمانی تحویل لیتے ہیں جس کے تحت بچے 50,50فیصد وقت دونوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔
یہ رجحان سب سے پہلے امریکی ریاست وسکونسن میں سامنے آیا تھا، جہاں عدالتی اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی کہ طلاق کے بعدوالدین بچےمشترکہ تحویل میں لیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشترکہ تحویل کے نتیجے میں 1985سے پہلے طلاق کی شرح 13سے بڑھ کر 2010کی دھائی کے اوائل میں 34فیصد ہوگئی تھی۔ اسی قسم کی تبدیلی یورپ میں بھی سامنے آئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سال2000 کے وسط سے 2021 تک مساوی مشترکہ تحویل کا پھیلاﺅ دوگنا ہوگیا ہے۔ اگرچہ مشترکہ تحویل کی شرح یورپی ممالک میں بڑ ے پیمانے پر مختلف ہوتی ہے لیکن ایسا لگتا ہے وہاں بھی اس رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں