0

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں اسرائیل حماس کے درمیان فوری جنگ کے خاتمے کے لئیے متحدہ امارات کی جانب سے پیش کی گئی ایک اور قرار داد یہ کہکر ویٹو کردی ہے کہ قرارداد کے نتیجے میں روکی جانے والی جنگ ایک نئی جنگ کا پیش خیمہ ہوگی .
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے قرارداد جسکی حمایت میں پندرہ میں سے تیرہ ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا ، سے قبل کہا ہے فلسطین میں انسانیت کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ ایک بھیانک ڈراؤنے خواب جیسا ہے ، جبکہ قرارداد کی مخالفت میں امریکہ کا ساتھ دینے والے اسرائیل نے قرارداد مسترد کیے جانے کے بعد کہا ہے مذکورہ قرار داد امن اور کے خلاف ایک کوشش تھی جسے امریکہ اور اسرائیل نے ملکر ناکام بنا دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں