0

چلاس اٹیک :بچوں کو بچاتے ہوئے چھ گولیاں لگنے والی ماں کراچی ہسپتال منتقل

کراچی: چلاس بس حملے میں اپنے اہل خانہ کو بچانے کی کوشش میں چھ گولیاں لگنے والی روشن بی بی کو بہتر طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
خاتون کو جمعہ کی شب اسلام آباد سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
چلاس میں ایک بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون نے بہادری سے اپنے بچوں کی حفاظت کی تھی۔روشن بی بی کے جسم پر چھ گولیاں لگی تھیں جن میں سے چار ریڑھ کی ہڈی میں اور دو جگر اور پیٹ میں لگی تھیں۔
چلاس میں قریبی پہاڑیوں سے راولپنڈی جانے والی بس پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو فوجیوں سمیت کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور 21 مسافر زخمی ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں گاڑی سامان کے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں