0

غزہ پر حملے جاری، اسرائیل نے 18ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ پر حملے جاری ہیں۔ اسرائیل نے 18 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید جبکہ 49 ہزار 500 کو زخمی کردیا۔ کم و بیش 8 ہزار افراد تباہ کی گئی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے تازہ حملوں میں مزید 300فلسطینی شہید ہوگئے جس سے شہیدوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے زائد جبکہ زخمی ساڑھے 49 ہزار سے زائد ہو گئےہیں۔
اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث غزہ میں اسکول، ہسپتال اور دفاتر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ بلند و بالا رہائشی عمارات مظلوم فلسطینیوں کا مدفن بن گئیں جبکہ متاثرین کی خوراک، ادویات اور ضروریاتِ زندگی تک رسائی نہ ہونے کے برابر ہے۔
کم از کم 8ہزار فلسطینی اسرائیلی حملوں سے تباہ کردہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی زندگی کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ رواں برس 7اکتوبر سے جاری جنگ کا آغاز حماس کی جانب سے 7ہزار راکٹس فائر کرنے سے ہوا۔
امریکا سمیت مغربی ممالک کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے باعث متاثرین کا جینا محال ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں