0

سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے گرد چار دیواری کھڑی کردی

سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ شب خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں اصلاح و مرمت کا آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلے میں ایک چار دیواری بھی کھڑی کر دی گئی ہے.
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے منتخب کردہ اداروں کی سربراہی میں مقررہ پروگرام کے تحت دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا ہے.
سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کا ادارہ گزشتہ 7 برس سے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کی توسیع کے منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
ادارے نے مسجد الحرام میں توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ مطاف میں توسیع، مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحنوں میں تیسری سعودی توسیع کا منصوبہ اپنی نگرانی میں مکمل کرایا۔
اسی ادارے نے 2019ء میں خانہ کعبہ سے متعلقہ امور کی اصلاح و مرمت کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں