0

پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بیٹ چھیننے کی تیاری ہو رہی ہے؟؟؟

بظاہر لگتا ہے کہ جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو انتخابی کھیل سے باہر کرنے کے منصوبے بڑھتے جارہے ہیں، اسی سلسلے کی ایک کڑی اب یہ سامنے آئی ہے کہ ایک اور سیاسی پارٹی بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے میدان میں آگئی ہے۔

“ہم عوام پاکستان پارٹی” نامی ایک غیر معروف سیاسی جماعت نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں ایچ اے پی نامی پارٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے جبکہ تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہوچکے ہیں، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بیٹ کا انتخابی نشان ہم عوام پاکستان پارٹی کو الاٹ کیا جائے۔ درخواست چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں