0

اسرائیل کا غزہ پر مہینوں تک جنگ جاری رکھنے کا ارادہ

اسرائیل کی غزہ پر گولہ باری جاری ہے. اس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ ‘مہینوں’ تک جاری رہ سکتی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ پر شدید بمباری جاری ہے. تل ابیب نے خبردار کیا کہ حماس کے خلاف جنگ کچھ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔جس کے بعد اس کی زمینی افواج اور ٹینکوں نے انکلیو کے وسط میں پناہ گزین کیمپوں پر گولہ باری کر دی .اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی شہروں خان یونس اور رفح کو نشانہ بنایا ہوا ہے.
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر، زاچی ہنیگبی نے اتوار کے روز کہا کہ جنگ کو “مہینوں تک چل سکتی ہے”۔
وسطی غزہ میں، اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری بوریج اور مغازی کے پناہ گزین کیمپوں پر رات بھر حملوں کے بعد دوبارہ شروع ہوئی جس میں 23 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔اور کئی زخمی ہوئےہیں۔
تازہ ترین حملے اس وقت ہوئے جب فلسطینی ، اسرائیل کے حملوں سے بچ کے بھاگ کر مصری سرحد کے قریب جنوبی غزہ کے ایک چھوٹے سے علاقے میں داخل ہوئے تھے.
جنگ میں شدت کی وجہ سے خوراک، پانی اور ادویات کی شدید کمی ہے – اور عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا صحت کی دیکھ بھال کا نظام “گھٹنوں کے بل گر رہا ہے”.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں