0

اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کمیٹی نے سرکاری ملکیت والے اداروں کی نجکاری کے جاری عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ ٹائم فریم کے مطابق عمل کو تیز کریں۔

ایگزیکٹو کمیٹی کا نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی، 2روزہ اجلاس کے پہلے روز اہم شعبوں میں مختلف پالیسی سطح کے اقدامات اور منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ وزارتوں نے مختلف منصوبوں اور متعلقہ پہلوئوں پر پیش رفت پیش کی اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کی سفارش کی۔

کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں مجموعی پیش رفت اور اقتصادی روابط کی سطح بالخصوص متحدہ عرب امارات اور ریاست کویت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کو سراہا، کمیٹی نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ معاہدوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے منصوبوں پر کام میں تیزی لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں