0

ملکی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن ای گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی سمیت ملک کے دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تیز ترین امیگریشن ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، پاکستان سے انٹرنیشنل فلائٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو طویل قطاروں سے نجات مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹ پرمسافروں کو تیز ترین امیگریشن کلئیرنس سہولیات کی فراہمی کی تیاری شروع کردی گئی،اس تناظرمیں کراچی کے جناح انٹرنینشل ائیرپورٹ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ جبکہ نیواسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن کیلئے “ای گیٹ” کی تنصیب کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے.
دنیا بھر کے ترقی یافتہ ملکوں کی طرح 3 پاکستانی ایئرپورٹس میں بھی “ای گیٹ” کی سہولت دستیاب ہوگی، تینوں ہوائی اڈوں پر “ای گیٹس” کی تنصیب کے لئے متعلقہ کمپنیز سے بات چیت کا آغازکردیاگیا،
ای گیٹس نصب ہونے کے بعدمسافروں کو امیگریشن کی طویل قطاروں سے چھٹکاراممکن ہوگا،کیونکہ پاکستان سے روانہ ہونے والے بین الاقوامی پروازوں کے مسافراپنی امیگریشن کلیئرنس خودکرسکیں گے،تاہم ای گیٹ سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے مسافروں کے پاس ای پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں