0

حماس سربراہ کی قاہراہ میں موجودگی،نئے جنگ بندی معاہدے کی طرف پیش قدمی

حماس سربراہ کا یہ دورہ اسرائیل کی جانب سے نئے جنگ بندی معاہدے کے لیے رضا مندی کے اشارے ملنے کے بعد ہو ا ہے.
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں، کیونکہ امیدیں بڑھ رہی ہیں کہ فلسطینی گروپ اور اسرائیل ایک اور جنگ بندی کے لیے شرائط پر متفق ہو سکتے ہیں۔
قاہرہ کے جاسوسی کے سربراہ اور دیگر مصری حکام سے ملنے کے لیے، اسماعیل ہنیہ بدھ کو مصر کے دارالحکومت پہنچے تھے۔دریں اثنا، اسرائیلی حکام نے امریکی اور قطری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں اشارہ دیا ہے کہ تل ابیب جنگ بندی کے معاہدے کے لیے کھلا ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں ممکنہ “[فلسطینی] قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ” بھی شامل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں