0

ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر ویڈیوز دیکھنے والے اوبر ڈرائیور کی شامت آگئی

ممبئی: بھارت میں ایک شہری کا اوبر ڈرائیور کے ساتھ پیش آیا خطرناک تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر نہ صرف کمپنی بلکہ ممبئی پولیس کی طرف سے بھی فوری ردعمل دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس پر @snakeyesV1 کے نام سے صارف وینکت نے سوشل میڈیا پر ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کی جو گاڑی چلانے کے دوران اپنے موبائل فون پر ویڈیوز دیکھ رہا تھا۔

صارف نے پوسٹ کے کیپشن میں اسے اپنا خطرناک تجربہ قرار دیا اور لکھا کہ مجھے ان دنوں اوبر کے ذریعے بھارت میں سفر کرنا غیر محفوظ لگ رہا ہے ۔آج کل کے اوبر ڈرائیورز کی ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی کسی خطرے کا سبب بن سکتی ہے ۔ جیسے کہ یہ ڈرائیور اپنا فون گود میں رکھ کر اس پر ویڈیوز دیکھ رہا ہے۔
وینکت نے اپنی پوسٹ میں ممبئی ٹریفک پولیس اور اوبر انڈیا کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ یہ ممبئی میں ہورہا ہے ۔ آپ اسے روکنے کے لیے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ جس پر پولیس اور اوبر انڈیا کی طرف سے فوری جواب دیا گیا۔

ممبئی ٹریفک پولیس نے صارف سے مزید کارروائی کے لیے صحیح مقام کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا۔ وینکت نے بتایا کہ یہ واقعہ مانکھرد سے ناوی ممبئی کی طرف واشی پل سے پہلے ہوا ہے۔

دوسری جانب اوبر انڈیا نے بھی اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وینکت سے معذرت کی اور کہا کہ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے اور ہم آپ کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ براہ کرم اوبر ایپ میں اپنے رجسٹرڈ اکاؤنٹ اور رابطے کی تفصیلات براہ راست پیغام کے ذریعے بھیجیں۔ ہماری حفاظتی ٹیم جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گی۔
کمپنی نے اپنی حفاظتی ٹیم کے ساتھ رابطے کے حوالے سے صارف کو ہدایات بھی فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں