0

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے، پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ100 ارب روپے کم ہو گا۔

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔
پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلیے وزارت توانائی، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں، تاہم پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلیے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں