0

عاطف اسلم کی 7 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی: گلوکار عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ کی فلم کے لیے گانا گائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی فلموں کو متعدد سپر ہٹ گانے دینے والے عاطف اسلم بالی ووڈ کی نئی فلم ” لو اسٹوری آف 90 ٹیز” میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ عاطف اسلم 7 سال کے وقفے کے بعد کسی بھی بھارتی فلم کے لیے پرفارم کریں گے۔

فلم کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ عاطف اسلم ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے۔ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ فلم کے گانے عاطف اسلم سے گوائیں گے کیونکہ بھارت میں ان کی آواز اور موسیقی کے پرستار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں