0

سائفر کیس فیصلہ: میچ فیکس تھا، میرا بیان لینے سے پہلے ہی جج نے فیصلہ سنا دیا، شاہ محمود قریشی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ ہمیں پہلے معلوم تھا کہ میچ فکس ہے اور جج نے میرا 342 کا بیان لینے سے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ہی پتا تھا میچ فکس ہے لیکن جس بھونڈے طریقے سے فیصلہ سنایا گیا اس کا اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، ہمیں اپنے دفاع میں وکیل کھڑے نہیں کرنے دیے، میرا 342 کا بیان لینے سے پہلے ہی جج نے اپنا فیصلہ سنا دیا، سزا تو ہونی تھی یہ معلوم تھا۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کا سیاسی کیس نہیں چلا، ذوالفقار علی بھٹو کا جو فیصلہ تھا یہ تو اس سے بھی دو قدم آگے چلے گئے ہیں، ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں