0

امریکا کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

سیول: جنوبی کوریا کے مغربی ساحل پر امریکا کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بتایا کہ ایف-16 جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع سمندر میں گرکر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ کو بچالیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا میں ایف-16 کے گر کر تباہ ہونے کا یہ ایک مہینے کے اندر دوسرا واقعہ ہے۔

امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بیان میں کہا کہ ایف-16 جنگی فیلکن طیارہ 8 فائٹر ونگ میں شامل تھا اور سمندر کے اوپر پرواز کے دوران ایمرجنسی پیش آئی اور اسی دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکل چکے تھے اور ایک ہفتے بعد بحفاظت مل گئے، جن کی حالت بہتر تھی لیکن طبی جائزے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی فضائیہ کی 8 فائٹرر ونگ کے کمانڈر کرنل میتھیو سی گئیٹکے نے کہا کہ ہم جمہوریہ کوریا اور اپنی ٹیم کے ارکان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پائلٹ کو بچانے کے لیے کامیاب کارروائی کی اور اب ہم طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کے لیے کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں