0

ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملی تو ملک میں عالمی معیار کی اکیڈمیز قائم کروں گا، اعصام الحق

اسلام آباد: پاکستان کے نمبر ون ٹینس پلیئر اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملنے کے بعد پاکستان میں عالمی معیار کی اکیڈمیز قائم کروں گا۔

اسلام آباد میں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں نے بطور کھلاڑی ملک نام روشن کیا اور مستقبل میں پاکستان کو جیت کی ڈگر پر لے کر جاؤں گا۔

اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت کی، اب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت کا امیدوار ہوں دس فروری کو اگر اللہ تعالیٰ نے الیکشن میں کامیابی دی تو پاکستان ٹینس کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عہدے کے ذریعے شہرت نہیں حاصل کرنا ہے بلکہ ملک کی خدمت کرنا ہے، صدارت ملنے کے بعد دس سال کا پلان تیار کروں گا، میں اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کی دسترس میں رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایف کے الیکشن میں کامیابی کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور کراچی، پشاور میں ٹینس کی اکیڈ میز قائم کروں گا۔ اس ضمن میں ایک پلان تشکیل دے دیا ہے میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ایک ٹینس کھلاڑی ہی بہتر انداز میں ٹینس کے امور چلا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں