0

الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹی فکیشن ج اری کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔

جن تین حلقوں میں انتخابات روکے گئے ہیں، ان میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔ اس سلسلے میں تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں